کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - یہ بیان کہ جو شخص ممانعت کے علم کے باوجود مذکورہ مزارعت ترک نہ کرے، اس پر سختی کی گئی ہے۔
حدیث نمبر: 5200
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ لَمْ يَذَرِ الْمُخَابَرَةَ فَلْيَأْذَنْ بِحَرْبٍ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ " ، هُوَ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو شخص مخابرہ کو ترک نہیں کرتا وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ کا اعلان کرتا ہے۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) راوی کا نام اسحاق بن ابواسرائیل ہے۔