کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - یہ بیان کہ اللہ جل وعلا نے اس حاکمِ مجتہد کو، جو اپنے فیصلے میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اجتہاد کرے اور درست فیصلہ کرے، دو اجر عطا فرمائے ہیں۔
حدیث نمبر: 5060
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الشَّرْقِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، وَحَدَّثَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا حَكَمَ الْحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ ، وَإِذَا حَكَمَ فَاجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : مَا رَوَى مَعْمَرٌ عَنِ الثَّوْرِيِّ مُسْنِدًا إِلا هَذَا الْحَدِيثَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جب کوئی قاضی فیصلہ کرتے ہوئے اجتہاد کرتا ہے اور درست فیصلہ کرتا ہے تو اسے دو اجر ملتے ہیں اور جب وہ فیصلہ کرتے ہوئے اجتہاد کرتا ہے اور اس سے غلطی ہو جائے تو اسے ایک اجر ملتا ہے۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) معمر نے ثوری کے حوالے سے مسند روایت کے طور پر یہی روایت نقل کی ہے۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) معمر نے ثوری کے حوالے سے مسند روایت کے طور پر یہی روایت نقل کی ہے۔