کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قرض و ادائیگی کا بیان - مستحب ہے کہ مسلمان بھائیوں میں قرض کے جھگڑے کی صورت میں صاحبِ حیثیت قرض خواہ کچھ رقم معاف کردے
حدیث نمبر: 5048
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ تَقَاضَى ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا كَانَ لَهُ عَلَيْهِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ ، فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا حَتَّى سَمِعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِهِ ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى كَشَفَ سِجْفَ حُجْرَتِهِ ، وَنَادَى كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ : يَا كَعْبُ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ : لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَأَشَارَ بِيَدِهِ أَنْ ضَعِ الشَّطْرَ مِنْ دَيْنِكَ ، قَالَ كَعْبٌ : قَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " قُمْ فَاقْضِهِ " .
عبداللہ بن کعب بن مالک اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: انہوں نے ابن ابوحدرد سے قرض کا تقاضا کیا جس کی ادائیگی ان کے ذمے تھی یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس کی بات ہے اور یہ مسجد کا واقعہ ہے۔ ان دونوں کی آواز بلند ہو گئی۔ یہاں تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر میں موجود رہتے ہوئے ان کی آواز سن لی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے پاس تشریف لائے آپ نے اپنے حجرہ کا پردہ ہٹایا آپ نے سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کو بلند آواز میں پکارا اے کعب بن مالک انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) میں حاضر ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست اقدس کے ذریعے اشارہ کیا کہ تم اپنے قرض کا نصف حصہ معاف کر دو۔ سیدنا کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! میں نے ایسا ہی کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (دوسرے فریق سے فرمایا) تم اٹھو اور (باقی رہ جانے والی رقم) ادا کر دو۔