کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: قرض و ادائیگی کا بیان - بیان کہ اس شخص کے پاس کوئی نیکی نہ تھی سوائے تنگدستوں سے درگزر کرنے کے
حدیث نمبر: 5047
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " حُوسِبَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ ، فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ مِنَ الْخَيْرِ شَيْءٌ إِلا أَنَّهُ كَانَ رَجُلا مُوسِرًا ، فَكَانَ يُخَالِطُ النَّاسَ ، فَيَقُولُ لِغُلامِهِ : تَجَاوَزْ عَنِ الْمُعْسِرِ ، فَقَالَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا لِمَلائِكَتِهِ : نَحْنُ أَحَقُّ بِذَلِكَ تَجَاوَزُوا عَنْهُ " .
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک شخص سے حساب لیا گیا تو اس کے حق میں کوئی بھی نیکی نہیں ملی۔ صرف یہ نیکی تھی کہ وہ ایک خوشحال شخص تھا لوگوں سے لین دین کیا کرتا تھا وہ اپنے غلام سے یہ کہتا تھا تم تنگ دست شخص سے درگزر کرنا تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتوں سے فرمایا ہم اس بات کے زیادہ حق دار ہیں تم لوگ اس سے درگزر کرو۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب البيوع / حدیث: 5047
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 36)، «أحاديث البيوع»: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 5025»