کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قرض و ادائیگی کا بیان - دنیا میں تنگدست پر آسانی کرنے والوں کے لیے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے معافی کی امید کا بیان
حدیث نمبر: 5042
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَافَى الْعَابِدُ بِصَيْدَا ، قَالَ : حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " كَانَ رَجُلٌ تَاجِرٌ يُدَايِنُ النَّاسَ ، فَإِذَا رَأَى إِعْسَارَ الْمُعْسِرِ ، قَالَ لِفَتَاهُ : تَجَاوَزْ لَعَلَّ اللَّهَ يَتَجَاوَزُ عَنَّا ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : فَلَقِيَ اللَّهَ ، فَتَجَاوَزَ عَنْهُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” پہلے (زمانے میں) ایک تاجر تھا جو لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا وہ جب کسی تنگ دست کی تنگدستی دیکھتا تو اپنے نمائندے سے کہتا اس سے درگزر کرو تاکہ اللہ تعالیٰ ہم سے بھی درگزر کرے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوا، تو اللہ تعالیٰ نے اس سے درگزر کیا۔ “