کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: قرض و ادائیگی کا بیان - جس نے نیت کی ہو کہ وہ قرض ادا کرے گا، اللہ تعالیٰ دنیا میں اس کا قرض ادا فرما دیتا ہے
حدیث نمبر: 5041
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : كَانَتْ مَيْمُونَةُ تَدَّانُ ، فَقَالَ : لَهَا أَهْلُهَا فِي ذَلِكَ وَوَجَدُوا عَلَيْهَا ، فَقَالَتْ : لا أَتْرُكُ ، وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَا مِنْ أَحَدٍ يَدَّانُ دَيْنًا يَعْلَمُ اللَّهُ أَنَّهُ يُرِيدُ قَضَاءَهُ إِلا أَدَّاهُ اللَّهُ عَنْهُ فِي الدُّنْيَا " .
عمران بن حذیفہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا اکثرقرض لیا کرتی تھیں ان کے گھر والوں نے ان کے ساتھ اس بارے میں بات چیت کی اور ناراضگی کا اظہار کیا، تو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اسے ترک نہیں کروں گی کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو شخص کوئی قرض لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو اس بات کا علم ہو کہ وہ اسے ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ دنیا میں اس کا وہ قرض ادا کروا دیتا ہے۔ “