کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: بیع منسوخ کرنے کا بیان - جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی لغزش دنیا میں دور کرے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی لغزش معاف فرمائے گا
حدیث نمبر: 5030
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَقَالَ مُسْلِمًا عَثْرَتَهُ ، أَقَالَهُ اللَّهُ عَثْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " ، مَا رَوَى عَنِ الأَعْمَشِ إِلا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، وَمَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ ، وَمَا رَوَى عَنْ حَفْصٍ إِلا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، وَلا عَنْ مَالِكِ بْنِ سُعَيْرٍ إِلا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ ، قَالَهُ الشَّيْخُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جو شخص کسی مسلمان کی لغزش سے درگزر کرتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی لغزش سے درگزر کرے گا۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اعمش کے حوالے سے یہ روایت صرف حفص بن غیاث اور مالک بن سعیر نے نقل کی ہے اور حفص کے حوالے سے یہ روایت صرف یحیی بن معین نے نقل کی ہے اور مالک بن سعیر کے حوالے سے یہ روایت زیاد بن یحیی حسانی نے نقل کی ہے۔ یہ بات شیخ نے بیان کی ہے۔