کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سود کا بیان - بیان کہ جانوروں کو آپس میں عددی فرق کے باوجود بیچنا جائز ہے
حدیث نمبر: 5027
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " جَاءَ عَبْدٌ ، فَبَايَعَ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْهِجْرَةِ وَلَمْ يَشْعُرْ أَنَّهُ عَبْدٌ ، فَجَاءَ سَيِّدُهُ يُرِيدُهُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بِعْنِيهِ " ، فَاشْتَرَاهُ بِعَبْدَيْنِ أَسْوَدَيْنِ ، ثُمَّ لَمْ يُبَايعْ أَحَدًا حَتَّى يَسْأَلَهُ ، أَعْبُدٌ هُوَ ؟ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک غلام آیا۔ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر ہجرت کی بیعت کر لی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پتہ نہیں تھا کہ وہ غلام ہے اس کا آقا اسے تلاش کرتا ہوا آ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے مجھے فروخت کر دو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سیاہ فام غلاموں کے عوض میں اسے خرید لیا۔ اس کے بعد آپ جب بھی کسی سے بیعت لیتے تھے تو پہلے اس سے دریافت کر لیتے تھے کہ کیا وہ غلام، تو نہیں ہے۔