کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سود کا بیان - ایک ہی جنس کے کھانے کو آپس میں فروخت کرنے میں برابری کے بغیر فروخت سے روک کا بیان
حدیث نمبر: 5011
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَهُ ، أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ حَدَّثَهُ ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ أَرْسَلَ غُلامًا لَهُ بِصَاعِ شَعِيرٍ ، فَقَالَ : بِعْهُ ، ثُمَّ اشْتَرِ بِهِ شَعِيرًا ، فَذَهَبَ الْغُلامُ وَأَخَذَ صَاعًا وَزِيَادَةَ بَعْضِ صَاعٍ ، فَلَمَّا جَاءَ مَعْمَرٌ أَخْبَرَهُ بِذَلِكَ ، فَقَالَ لَهُ مَعْمَرٌ : لِمَ فَعَلْتَ ذَلِكَ ؟ انْطَلَقَ فَرُدَّهُ وَلا تَأْخُذْ إِلا مِثْلا بِمِثْلٍ ، فَإِنِّي كُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " الطَّعَامُ بِالطَّعَامِ مِثْلا بِمِثْلٍ " ، وَكَانَ طَعَامُنَا يَوْمَئِذٍ الشَّعِيرَ .
سیدنا معمر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے اپنے غلام کو جو کے ایک صاع کے ہمراہ بھیجا اور بولے: تم اسے فروخت کرو اور اس کے بدلے میں جو خرید کے لے آؤ وہ لڑکا گیا اس نے ایک صاع اور ایک صاع سے کچھ زیادہ جو حاصل کر لئے جب وہ معمر کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا تو معمر نے اس سے کہا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ تم جاؤ اور انہیں واپس کرو اور صرف برابر وصول کرنا کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” اناج کے عوض میں اناج کا لین دین برابر ہو گا۔ “ اور اس زمانے میں ہمارا اناج جو ہوا کرتے تھے۔