کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ممنوعہ بیوع کا بیان - استحباب کا بیان کہ عریہ کی بیع پانچ وسق سے کم میں کی جائے اور پانچ وسق تک نہ پہنچے
حدیث نمبر: 5008
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ ، عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أَذِنَ لِلْعَرَايَا أَنْ يَبِيعُوهَا بِخَرْصِهَا ، يَقُولُ : " الْوَسْقُ ، وَالْوَسْقَيْنِ ، وَالثَّلاثَةُ ، وَالأَرْبَعَةُ " .
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا۔ جب آپ نے عرایا کے بارے میں اجازت دی کہ اسے اندازے کے تحت فروخت کر سکتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اسے اس وقت فروخت کر سکتے ہیں) جب کہ وہ ایک وسق ہو یا دو وسق ہو، یا تین ہو یا چار ہو۔