کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ممنوعہ بیوع کا بیان - خبر کا بیان کہ طعام کے علاوہ ہر چیز کا حکم اسی ممانعت میں برابر ہے
حدیث نمبر: 4983
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ بِفَمِ الصِّلْحِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَنَّ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ يُوسُفَ بْنَ مَاهَكَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عِصْمَةَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ حَدَّثَهُ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي رَجُلٌ أَشْتَرِي الْمَتَاعَ ، فَمَا الَّذِي يَحِلُّ لِي مِنْهَا وَمَا يَحْرُمُ عَلَيَّ ؟ فَقَالَ : يَا ابْنَ أَخِي ، " إِذَا ابْتَعْتَ بَيْعًا فَلا تَبِعْهُ حَتَّى تَقْبِضَهُ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : هَذَا الْخَبَرُ مَشْهُورٌ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكٍ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ لَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِصْمَةَ ، وَهَذَا خَبَرٌ غَرِيبٌ .
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) میں ایک ایسا شخص ہوں جو کوئی سامان خریدتا ہے تو اس میں سے کیا چیز میرے لئے حلال ہے اور کیا چیز مجھ پر حرام ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! جب تم کوئی چیز خریدو تو اسے اس وقت تک آگے فروخت نہ کرو جب تک اسے اپنے قبضے میں نہ لے لو۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت یوسف بن مالک کے حوالے سے سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے منقول ہونے کے طور پر مشہور ہے۔ اس میں عبداللہ بن عصمہ نامی راوی کا ذکر نہیں ہے اور یہ روایت ” غریب “ ہے۔