کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ممنوعہ بیوع کا بیان - خریدے ہوئے کھانے کو قبضے سے پہلے بیچنے سے روک کا بیان
حدیث نمبر: 4978
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى الْجَوَالِيقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنِ اشْتَرَى طَعَامًا ، فَلا يَبِعْهُ حَتَّى يَسْتَوْفِيَهُ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : أَمْلَيْنَا هَذَا الْخَبَرَ فِي هَذَا النَّوْعِ ، لأَنَّ لَهُ مَدْخَلَيْنِ ، أَحَدُهُمَا أَنَّ الْمَرْءَ مَمْنُوعٌ أَبَدًا أَنْ يَبِيعَ الطَّعَامَ الَّذِي اشْتَرَاهُ قَبْلَ الْقَبْضِ لَهُ ، وَالْمَدْخَلُ الثَّانِي أَنَّ الْمَرْءَ مَمْنُوعٌ عَنْ هَذَا الْفِعْلِ فِي بَعْضِ الأَحْوَالِ لا الْكَلِّ ، وَهُوَ بَعْدَ اشْتِرَائِهِ قَبْلَ الْقَبْضِ لا قَبْلَ اشْتِرَائِهِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب کوئی شخص اناج خریدے، تو وہ اسے اس وقت تک آگے فروخت نہ کرے جب تک اسے پوری طرح (اپنے قبضے میں نہ لے) “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ہم نے یہ روایت اس قسم میں اس لئے املاء کروائی ہے کیونکہ اس میں دو پہلو ہیں۔ ان میں سے ایک پہلو یہ ہے: آدمی کے لئے یہ بات ہمیشہ کے لئے ممنوع ہے جو سودا اس نے خریدا ہے اسے قبضے میں لینے سے پہلے آگے فروخت کرے۔ دوسرا پہلو یہ ہے: آدمی کو اس فعل سے بعض حالتوں میں منع کیا گیا ہے ہر حالت میں یہ منع نہیں ہے اور اس سے مراد قبضے میں لینے سے پہلے خریدنا ہے۔ خریدنے سے پہلے ایسا کرنا مراد نہیں ہے۔