کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ممنوعہ بیوع کا بیان - کسی بیع میں مبیع سے کوئی نامعلوم چیز مستثنیٰ کرنے سے ممانعت۔
حدیث نمبر: 4971
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الثُّنَيَّا ، إِلا أَنْ تُعْلَمَ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ في غَيْرِ الزُّهْرِيُّ ثَبْتٌ ، فَإِنَّمَا اخْتَلَطَ عَلَيْهِ صَحِيفَةُ الزُّهْرِيِّ ، فَكَانَ يَهِمُ فِيهَا " .
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (غیر متعین) استثناء سے منع کیا ہے البتہ جب اس کے بارے میں تعین کر لیا جائے (تو حکم مختلف ہے۔) (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سفیان بن حصین نامی راوی زہری کے علاوہ نقل کرنے میں ثبت ہے تاہم زہری کے صحیفے کے حوالے سے وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ اس میں سے نقل کرتے ہوئے وہ وہم کا شکار ہو جاتا ہے۔