کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ممنوعہ بیوع کا بیان - وہ خبر جو اس پر دلالت کرتی ہے کہ خنزیر اور کتوں کی خرید و فروخت حرام ہے اور ان سے نفع اٹھانا جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 4938
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ بَرَكَةَ أَبِي الْوَلِيدِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظَرَ إِلَى السَّمَاءِ ، وَقَالَ : " قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا ، وَإِنَّ اللَّهَ إِذَا حَرَّمَ شَيْئًا حَرَّمَ ثَمَنَهُ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان کی طرف دیکھا اور پھر ارشاد فرمایا: ” اللہ تعالیٰ یہودیوں کو برباد کرے ان پر چربی کو حرام قرار دیا گیا، تو انہوں نے اسے فروخت کر دیا اور اس کی قیمت کھانے لگے۔ بیشک اللہ تعالیٰ کسی چیز کو حرام قرار دیدے تو اس کی قیمت کو بھی حرام قرار دے دیتا ہے “