کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ممنوعہ بیوع کا بیان - خنزیر اور بتوں کی خرید و فروخت سے روکا گیا ہے، ان لوگوں کے قول کے خلاف جو اسے جائز سمجھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 4937
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ : " إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ حَرَّمَا بَيْعَ الْخَنَازِيرِ ، وَبَيْعَ الْمَيْتَةِ ، وَبَيْعَ الأَصْنَامِ " ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَمَا تَرَى فِي شَحْمِ الْمَيْتَةِ ، فَإِنَّا نَدْهِنُ بِهِ الْجُلُودَ وَالسُّفُنَ وَنَسْتَصْبِحُ بِهِ ، فَقَالَ : " قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ شُحُومَهَا فَجَمَلُوهَا ، ثُمَّ بَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ” بیشک اللہ اور اس کے رسول نے خنزیر کی خرید و فروخت، مردار کی خرید و فروخت اور بتوں کی خرید و فروخت کو حرام قرار دے دیا ہے۔ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) مردار کی چربی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے چونکہ ہم اس کی چربی کو کھالوں پر لگانے کے لئے اور کشتیوں پر لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں اور اس کے ذریعے چراغ بھی جلاتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ یہودیوں کو برباد کرے۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی کو حرام قرار دیا، تو انہوں نے اسے پگھلا کر پھر اسے فروخت کر دیا اور اس کی قیمتیں کھانے لگے۔ “