کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: بیعِ مدبر کا بیان - وہ علت بیان کی گئی جس کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدبر غلام کے بیچنے کی اجازت دی۔
حدیث نمبر: 4934
أَخْبَرَنَا بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْقَزَّازُ أَبُو عَمْرٍو الْمُعَدِّلُ بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، حَدَّثَنَا الطُّفَاوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ أَعْتَقَ غُلامًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ ، وَاسْمُ الْغُلامِ يعقوب ، والذي أعتقه يدعى أبا مذكور ، ولم يكن له مال غيره ، فدعا به النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " مَنْ يَشْتَرِي هَذَا مِنِّي ؟ " فَاشْتَرَاهُ مِنْهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخُو بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ بِثَمَانِ مِائَةِ دِرْهَمٍ ، ثُمَّ دَعَا بِهِ ، فَقَالَ : " إِذَا كُنْتَ فَقِيرًا فَأَبْدَأُ بِنَفْسِكَ ، فَإِنْ كَانَ فَضْلا فَعَلَى عِيَالِكَ ، فَإِنْ كَانَ فَضْلا فَعَلَى قَرَابَتِكَ ، فَإِنْ كَانَ فَضْلا فَهَا هُنَا وَهَهُنَا " ، وَكَانَ إِذَا حَدَّثَ هَذَا الْحَدِيثَ ، قَالَ : كَانَ عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلٍ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے غلام کو مدبر کے طور پر آزاد کر دیا۔ اس غلام کا نام یعقوب تھا۔ اور جن صاحب نے اسے آزاد کیا تھا ان کا نام ابومذکور تھا۔ ان صاحب کے پاس اس غلام کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو بلوایا اور دریافت کیا۔ اسے کون مجھ سے خریدے گا تو سیدنا نعیم بن عبداللہ رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنو عدی بن کعب سے تھا انہوں نے آٹھ سو درہم کے عوض میں وہ غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خرید لیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحب کو بلایا اور فرمایا جب تم غریب ہو تو اپنی ذات سے آغاز کرو اگر تمہارے پاس اضافی مال ہو تو اپنے بیوی بچوں پر خرچ کرو اگر پھر بھی اضافی ہو تو اپنے رشتہ داروں پر خرچ کرو اگر پھر بھی اضافی ہو تو پھر ادھر اُدھر (یعنی اللہ کی راہ میں) خرچ کرو۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ جب یہ حدیث بیان کرتے تھے تو یہ بھی فرمایا کرتے تھے: وہ ایک قبطی غلام تھا جو ایک سال کے اندر ہی فوت ہو گیا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب البيوع / حدیث: 4934
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «أحاديث البيوع»: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الصحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4913»