کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: بیعِ مدبر کا بیان - ایک دوسری خبر جو واضح کرتی ہے کہ ضرورت کے وقت مدبر غلام کو بیچنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 4932
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الثَّقَفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ أَبَا مَذْكُورٍ دَبَّرَ غُلامًا لَهُ ، فَاحْتَاجَ ، فَبَاعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَالَ : " إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ مُحْتَاجًا فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ ، فَإِنْ كَانَ فَضْلا فَلأَهْلِهِ ، فَإِنْ كَانَ فَضْلا فَلأَقَارِبِهِ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابومذکور رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کو مدبر کر دیا۔ وہ خود ضرورت مند تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس غلام کو فروخت کر دیا اور ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص ضرورت مند ہو تو وہ اپنی ذات (پر خرچ کرنے) سے آغاز کرے۔ اگر اس کے پاس اضافی ہو تو اپنے بیوی بچوں پر خرچ کرے اور اگر اضافی ہو تو قریبی رشتہ داروں پر خرچ کرے۔