کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: بیع کا بیان - بیان کہ اگر کھجور کے درخت گبھا نکلنے کے بعد یا ایسا غلام جس کے پاس مال ہے بیچا جائے تو پھل اور مال بیچنے والے کا ہوگا جب تک خریدار کے حق میں شرط نہ ہو۔
حدیث نمبر: 4923
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ بَاعَ نَخِيلا بَعْدَ أَنْ تُؤَبَّرَ فَثَمَرَتُهَا لِلَّذِي بَاعَهَا إِلا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ ، وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُهُ لِلَّذِي بَاعَهُ إِلا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ " .
سالم اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ ان تک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان پہنچا ہے: ” جو شخص پیوندکاری ہو جانے کے بعد کھجور کا درخت فروخت کرتا ہے تو اس کا پھل فروخت کرنے والے کی ملکیت ہو گا البتہ اگر خریدار نے اس کی شرط عائد کی ہو (تو حکم مختلف ہے) اور جو شخص کوئی غلام فروخت کرے جس کے پاس مال موجود ہو تو اس کا مال فروخت کرنے والے کی ملکیت ہو گا البتہ اگر خریدار نے شرط عائد کی ہو۔ (تو حکم مختلف ہو گا) “