کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: بیع کا بیان - بیان کہ خرید و فروخت میں فریقین کو جدائی سے پہلے اختیار (خِیار) حاصل ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 4912
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا " ، قَالَ نَافِعٌ : وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا أَعْجَبَهُ شَيْءٌ فَارَقَ صَاحِبَهُ لِكَيْ يَجِبَ لَهُ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” خرید و فروخت کرنے والے آدمیوں کو (سودا ختم کرنے کا) اس وقت تک اختیار رہتا ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو جاتے۔ “ نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ معمول تھا کہ جب انہیں کوئی چیز پسند آ جاتی تو وہ اپنے ساتھی سے جدا ہو جاتے تھے تاکہ سودا ان کے حق میں طے ہو جائے۔