کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: بیع کا بیان - بیان کہ جو تاجر اپنے خرید و فروخت میں اللہ کا تقویٰ اختیار نہیں کرتے، وہ فاجر شمار ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 4910
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّارُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِيُّ ثُمَّ الزُّرَقِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رِفَاعَةَ ، أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْبَقِيعِ وَالنَّاسُ يَتَبَايَعُونَ ، فَنَادَى : " يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ " ، فَاسْتَجَابُوا لَهُ ، وَرَفَعُوا إِلَيْهِ أَبْصَارَهُمْ ، وَقَالَ : " إِنَّ التُّجَّارَ يُبْعَثُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فُجَّارًا إِلا مَنِ اتَّقَى وَبَرَّ وَصَدَقَ " .
سیدنا رفاعہ بن رافع انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بقیع کی طرف گئے لوگ خرید و فروخت کر رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں فرمایا: اے تاجروں کے گروہ! لوگوں نے آپ کی طرف توجہ کی اور آپ کی طرف دیکھنے لگے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک تاجروں کو قیامت کے دن گنہگار لوگوں کے طور پر زندہ کیا جائے گا۔ ماسوائے اس شخص کے جو پرہیزگاری اختیار کرے۔ نیکی کرے اور سچ بولے:۔