کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: بیع کا بیان - ایک اور قسم کی قسم کا بیان جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ بیچنے والے سے ناراض ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 4909
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ الْبُخَارِيُّ بِبَغْدَادَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْهُدَيْرِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : مَرَّ أَعْرَابِيٌّ بِشَاةٍ ، فَقُلْتُ : تَبِيعُنِيهَا بِثَلاثَةِ دَرَاهِمَ ؟ قَالَ : لا وَاللَّهِ ، ثم باعنيها ، فذكرت ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم ، فقال : " بَاعَ آخِرَتَهُ بِدُنْيَاهُ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی ایک بکری لے کر گزرا میں نے کہا: کیا تم تین درہموں کے عوض میں یہ مجھے فروخت کر دو گے اس نے کہا: جی نہیں۔ اللہ کی قسم (نہیں کروں گا) پھر اس نے مجھے وہ بکری فروخت کر دی۔ میں نے بعد میں اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے اپنی دنیا کے عوض میں اپنی آخرت کو فروخت کر دیا۔