کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: اہلِ ذِمّہ اور جِزیہ کا بیان - بیان کہ مسلمان معاہد کو قتل کرنے والے کے لیے جنت میں داخلہ نہیں۔
حدیث نمبر: 4882
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ الأَعْرَجِ ، عَنِ الأَشْعَثِ بْنِ ثُرْمُلَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَتَلَ نَفْسًا مُعَاهَدَةً بِغَيْرِ حَقِّهَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ أَنْ يَشُمَّ رِيحَهَا " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : هَذِهِ الأَخْبَارُ كُلُّهَا مَعْنَاهَا لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يُرِيدُ جَنَّةً دُونَ جَنَّةِ الْقَصْدِ مِنْهُ الْجَنَّةُ الَّتِي هِيَ أَعْلَى وَأَرْفَعُ يُرِيدُ مَنْ فَعَلَ هَذِهِ الْخِصَالَ ، أَوِ ارْتَكَبَ شَيْئًا مِنْهَا حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ ، أَوْ لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ الَّتِي هِيَ أَرْفَعُ الَّتِي يَدْخُلُهَا مَنْ لَمْ يَرْتَكِبْ تِلْكَ الْخِصَالَ ، لأَنَّ الدَّرَجَاتِ فِي الْجِنَانِ يَنَالُهَا الْمَرْءُ بِالطَّاعَاتِ ، وَحَطُّهُ عَنْهَا يَكُونُ بِالْمَعَاصِي ، الَّتِي ارْتَكَبَهَا .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص ناحق طور پر کسی ذمی کو قتل کر دے اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس بات کو حرام قرار دیتا ہے وہ جنت کی بو بھی محسوس کرے۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ان تمام روایات کا مفہوم یہ ہے: وہ شخص کسی ایک مخصوص قسم کی جنت میں داخل نہیں ہو گا۔ البتہ دوسری جنت میں داخل ہو سکتا ہے اور اس سے مراد جنت کا بالائی حصہ ہے، جس میں وہ داخل نہیں ہو گا۔ یعنی وہ شخص جو اس طرح کے کسی فعل کا مرتکب ہوتا ہے یا کسی بھی ایسی چیز کا مرتکب ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ اس پر جنت کو حرام کر دیتا ہے یا وہ شخص اس کی وجہ سے جنت میں داخل نہیں ہو گا۔ تو اس سے مراد وہ جنت ہے جو جنت کا بلند ترین مرتبہ ہے، جس میں ان کاموں کا مرتکب شخص داخل نہیں ہو گا۔ اس کی وجہ یہ ہے: جنت کے مختلف درجات ہیں۔ جن تک آدمی نیکیاں کرنے کی وجہ سے پہنچتا ہے اور گناہوں کے ارتکاب کی وجہ سے ان میں سے کسی ایک مرتبے سے نیچے آ جاتا ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4882
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4862»