کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: صلح و جنگ بندی کا بیان - بیان اس تعداد کا جو صلح حدیبیہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھی۔
حدیث نمبر: 4874
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُفَضَّلِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ بْنِ دِعَامَةَ السَّدُوسِيِّ ، قَالَ : قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ : " كَمْ كَانُوا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ ؟ قَالَ : أَلْفٌ وَخَمْسُ مِائَةٍ ، قَالَ : قُلْتُ : إِنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ : كَانُوا أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِئَةٍ ، قَالَ : أَوْهَمَ جَابِرٌ هُوَ الَّذِي حَدَّثَنِي أَنَّهُمْ كَانُوا أَلْفًا وَخَمْسَ مِئَةٍ " .
قتادہ بیان کرتے ہیں میں نے سعید بن مسیب سے دریافت کیا۔ صلح حدیبیہ کے موقع پر ان لوگوں کی تعداد کتنی تھی۔ انہوں نے جواب دیا: ایک ہزار پانچ سو۔ راوی کہتے ہیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ تو کہتے ہیں ان کی تعداد ایک ہزار چار سو تھی۔ تو سعید نے کہا: انہیں غلط فہمی ہوئی ہو گی۔ انہوں نے خود مجھے یہ بات بتائی ہے ان کی تعداد ایک ہزار پانچ سو تھی۔