کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: ہجرت کا بیان - ان روایات میں مذکور ہجرت کی صفت اور کیفیت کا بیان جو ہم نے پہلے ذکر کیں
حدیث نمبر: 4867
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، وَسَأَلْتُهُ عَنِ انْقِطَاعِ فَضِيلَةِ الْهِجْرَةِ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ ، فَقَالَ : حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ ، قَالَ : انْطَلَقْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ ، فَسَأَلَهَا عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنِ الْهِجْرَةِ ؟ فَقَالَتْ : " لا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ أَوْ قَالَتْ بَعْدَ الْيَوْمِ ، إِنَّمَا كَانَ النَّاسُ يَفِرُّونَ بِدِينِهِمْ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ مِنْ أَنْ يُفْتَنُوا ، وَقَدْ أَفْشَى اللَّهُ الإِسْلامَ ، فَحَيْثُ شَاءَ الْعَبْدُ عَبَدَ رَبَّهُ " .
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: میں اور عبید بن عمیر روانہ ہوئے۔ ہم لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ عبید بن عمیر نے ان سے ہجرت کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: فتح مکہ کے بعد ہجرت باقی نہیں رہی۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) آج کے بعد باقی نہیں رہی۔ لوگ اپنے دین کی حفاظت کے لیے اللہ اور اس کے رسول کی طرف آ جاتے تھے کہ کہیں انہیں آزمائش میں مبتلا نہ کیا جائے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اسلام کو پھیلا دیا اب بندہ جہاں چاہے اپنے پروردگار کی عبادت کر سکتا ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4867
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (5/ 10). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4847»