کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: الغلول کا بیان - جہاد میں خیانت کرنے والے کے لیے جہنم واجب ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 4849
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ الْحَنَفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، قَالَ : لَمَّا قُتِلَ نَفَرٌ يَوْمَ خَيْبَرَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالُوا : فُلانٌ شَهِيدٌ ، وَفُلانٌ شَهِيدٌ ، حَتَّى ذَكَرُوا رَجُلا ، فَقَالُوا : فُلانٌ شَهِيدٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَلا ، إِنِّي رَأَيْتُهُ فِي النَّارِ فِي عَبَاءَةٍ غَلَّهَا أَوْ بُرْدَةٍ غَلَّهَا ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، اذْهَبْ ، فَنَادِ فِي النَّاسِ ، أَنَّهُ لا يَدْخُلُ الْجَنَّةُ إِلا نَفْسٌ مُؤْمِنَةٌ " ، قَالَ : فَخَرَجْتُ ، فَنَادَيْتُ فِي النَّاسِ .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں جب غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے کچھ لوگ شہید ہو گئے تو لوگوں نے کہا: فلاں شخص شہید ہے فلاں شخص شہید ہے یہاں تک کہ لوگوں نے ایک شخص کا ذکر کرتے ہوئے یہ کہا: کہ فلاں شخص شہید ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہرگز نہیں! میں نے اسے ایک عباء (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) چادر کی وجہ سے جہنم میں دیکھا ہے جو اس نے خیانت کے طور پر حاصل کی تھی۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے خطاب کے صاحبزادے جاؤ اور لوگوں میں یہ اعلان کر دو کہ جنت میں صرف مومن شخص داخل ہو گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں وہاں سے نکلا اور میں نے لوگوں میں یہ اعلان کر دیا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4849
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4829»