کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: الغلول کا بیان - جہاد میں خیانت کرنے (غُلول) سے سختی سے ممانعت کا بیان اگرچہ وہ چیز معمولی ہی کیوں نہ ہو
حدیث نمبر: 4847
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ بَعِيرٌ لَهُ رُغَاءٌ ، يَقُولُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَقُولُ : لا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ ، لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ شَاةٌ لَهَا يَعَارٌ ، يَقُولُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَقُولُ : لا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ ، لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ فَرَسٌ لَهُ حَمْحَمَةٌ ، يَقُولُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَقُولُ : لا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ ، لا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ نَفْسٌ لَهَا صِيَاحٌ ، يَقُولُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَقُولُ : لا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ ، لا أُلْفَيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ صَامِتٌ ، يَقُولُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَقُولُ : لا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا ، لا أُلْفَيَنَّ أَحَدَكُمْ يَجِيءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رَقَبَتِهِ رِقَاعٌ تَخْفُقُ ، يَقُولُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَقُولُ : لا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا قَدْ أَبْلَغْتُكَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” میں تم میں کسی شخص کو ایسی حالت میں نہ پاؤں کہ جب وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر ایک اونٹ ہو جو آواز نکال رہا ہو اور وہ شخص یہ کہے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! (میری مدد کیجئے) تو میں یہ کہوں کہ میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے مقابلے میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی۔ میں تم سے کسی بھی شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں جب وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر ایک بکری ہو جو آوازیں نکال رہی ہو اور وہ شخص یہ کہے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! (میری مدد کیجئے) تو میں یہ کہوں کہ میں اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی۔ میں تم میں سے کسی شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ جب وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر کوئی گھوڑا ہو جو آواز نکال رہا ہو اور وہ شخص یہ کہے: یا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم! (میری مدد کیجئے) تو میں یہ کہوں میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے مقابلے میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا میں نے تمہیں تبلیغ کر دی۔ میں تم میں سے کسی شخص کو ایسی حالت میں ہرگز نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے تو اس کی گردن پر رقاع (یعنی کپڑے کے ٹکڑے وغیرہ) ہو تو وہ شخص یہ کہے: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! (میری مدد کیجئے) تو میں یہ کہوں کہ میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے مقابلے میں تمہارے لیے کچھ نہیں کر سکتا میں نے تمہیں تبلیغ کر دی تھی۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4847
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الطحاوية» (ص 239). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4827»