کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ وہ خمس میں سے سَریّہ کے اہلکاروں کو ان کے اصل حصے سے زیادہ انعام دے
حدیث نمبر: 4832
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بَعْثًا وَكُنْتُ فِيهِمْ فَغَنِمْنَا ، فَأَصَابَنِي مِنَ الْقَسَمِ ثِنْتَا عَشْرَةَ نَاقَةً ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَّلَنَا بَعْدَ ذَلِكَ نَاقَةً ، نَاقَةً " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم روانہ کی۔ میں بھی اس میں شریک تھا۔ ہمیں مال غنیمت حاصل ہوا تو تقسیم کرتے ہوئے میرے حصہ میں بارہ اونٹنیاں آئیں، پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مزید ایک ایک اونٹنی عطا کی۔