کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: غنائم اور ان کی تقسیم کا بیان - امام کے لیے مباح ہے کہ اگر غلاموں نے جنگ میں شرکت کی ہو تو وہ انہیں خمسِ خمسہ سے حصہ دے
حدیث نمبر: 4831
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى أَبِي اللَّحْمِ ، قَالَ : شَهِدْتُ حُنَيْنًا وَأَنَا عَبْدٌ مَمْلُوكٌ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، سَهْمِي ، فَأَعْطَانِي سَيْفًا ، وَقَالَ : " تَقَلَّدْهُ " ، وَأَعْطَانِي مِنْ خُرْثِيِّ الْمَتَاعِ .
سیدنا عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں غزوہ حنین میں شریک ہوا میں ایک غلام تھا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! (مال غنیمت میں سے) میرا حصہ؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک تلوار عطا کی اور فرمایا: اسے تم گلے میں لٹکا لو۔ اس کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عام سا کچھ ساز و سامان بھی عطا کیا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4831
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2440). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4811»