کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس سابقہ بیان کردہ واقعہِ حدیبیہ کی وصف و کیفیت کا ذکر۔
حدیث نمبر: 4801
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ : " تَعُدُّونَ أَنْتُمُ الْفَتْحَ فَتْحَ مَكَّةَ ، وَقَدْ كَانَ فَتْحُ مَكَّةَ فَتْحًا ، وَنَحْنُ نَعُدُّ الْفَتْحَ بَيْعَةَ الرِّضْوَانِ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ عَشْرَةَ وَمِائَةً ، وَالْحُدَيْبِيَةُ بِئْرٌ فَنَزَحْنَاهَا ، فَلَمْ نَتْرُكْ فِيهَا قَطْرَةً ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَاهَا فَجَلَسَ عَلَى شَفِيرِهَا ، ثُمَّ دَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ فَتَوَضَّأَ ، وَتَمَضْمَضَ ، وَدَعَا ، ثُمَّ صَبَّهُ فِيهَا ، فَتَرَكْنَاهَا غَيْرَ بَعِيدٍ ، ثُمَّ إِنَّهُ أَصْدَرَتْنَا مَا شِئْنَا نَحْنُ وَرِكَابَنَا ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : هَكَذَا حَدَّثَنَا الشَّيْخُ ، فَقَالَ : أَرْبَعَ عَشْرَةَ وَمِائَةً ، وَإِنَّمَا هُوَ أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً بِلا وَاوٍ ، لأَنَّ أَصْحَابَ الْحُدَيْبِيَةِ كَانُوا أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ مِائَةٍ " .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ ” فتح “ فتح مکہ کو سمجھتے ہو، فتح مکہ بھی ” فتح “ ہے لیکن ہم حدیبیہ کے دن بیعت رضوان کو ” فتح “ شمار کرتے ہیں۔ وہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ 114 افراد تھے حدیبیہ ایک کنواں ہے، ہم نے اس میں سے پانی نکال لیا، ہم نے اس میں ایک قطرہ بھی باقی نہیں رہنے دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ اس کے پاس تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے کنارے تشریف فرما ہوئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا برتن منگوایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، کلی کی، دعا مانگی اور وہ پانی اس کنویں میں انڈیل دیا، تھوڑی ہی دیر کے بعد ہم نے اپنی پسند کے مطابق (ڈھیر سارا) پانی اس میں سے لیا اور اپنی سواریوں کو بھی (پلایا)، (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ہمارے شیخ نے یہی الفاظ ہمیں بیان کیے ہیں: ” 114 “ افراد حالانکہ ان حضرات کی تعداد 1400 تھی، کیونکہ حدیبیہ کے موقع پر موجود افراد ایک ہزار چار سو تھے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4801
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (3577 و 4150 و 4151). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4781»