کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - بیان کہ یوم بدر اور حدیبیہ میں شریک ہونے والوں کے لیے جہنم میں داخل نہ ہونے کا حکم مخصوص مواقع تک محدود تھا۔
حدیث نمبر: 4800
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ امْرَأَةِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ : " لا يَدْخُلُ النَّارَ رَجُلٌ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ ، فَقَالَتْ حَفْصَةُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللَّهُ : وَإِنْ مِنْكُمْ إِلا وَارِدُهَا سورة مريم آية 71 ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : فَمَهْ : ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا سورة مريم آية 72 " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں موجود تھے: کوئی بھی ایسا شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا، جو صلح حدیبیہ اور غزوہ بدر میں شریک ہوا ہو تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی ہے۔ ” تم میں سے ہر ایک اس پر وارد ہو گا۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو کیا یہ نہیں فرمایا ہے۔ ” پھر ہم ان لوگوں کو نجات عطا کر دیں گے جنہوں نے پرہیزگاری اختیار کی۔ “