کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ یومِ بدر اور حدیبیہ میں شریک ہونے والوں کے لیے جہنم میں داخلے کا نفی (نعوذ باللہ) ثابت نہیں کیا گیا۔
حدیث نمبر: 4799
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ عَبْدًا لِحَاطِبٍ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْكُو حَاطِبًا ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّهُ لَيَدْخُلُ حَاطِبٌ النَّارَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَذَبْتَ ، إِنَّهُ لا يَدْخُلُهَا ، إِنَّهُ شَهِدَ بَدْرًا ، وَالْحُدَيْبِيَةَ " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ کا ایک غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ کی شکایت کی۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! بے شک سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ جہنم میں جائیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے غلط کہا: ہے وہ اس میں نہیں جائے گا۔ اس نے غزوہ بدر اور صلح حدیبیہ میں شرکت کی ہے۔