کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس بات کی خبر کہ اللہ تعالیٰ نے یومِ بدر میں صحابۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فدیہ دینے اور قتل ہونے کے درمیان اختیار کا موقع دیا۔
حدیث نمبر: 4795
أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَرَّكِينَ الْحَافِظُ بِدِمَشْقَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا رِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبِيدَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ ، أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ هَبَطَ عَلَيْهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَهُ : " خَيِّرْهُمْ ، يَعْنِي أَصْحَابَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فِي الأُسَارَى إِنْ شَاءُوا الْقَتْلَ ، وَإِنْ شَاءُوا الْفِدَاءَ ، عَلَى أَنْ يُقْتَلَ الْعَامَ الْمُقْبِلَ مِنْهُمْ عِدَّتُهُمْ " ، قَالُوا : الْفِدَاءُ ، وَيُقْتَلُ مِنَّا عِدَّتُهُمْ .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اختیار دیجئے یعنی اپنے اصحاب کو قیدیوں کے بارے میں اختیار دیجئے۔ اگر وہ چاہیں، تو انہیں قتل کر دیں اگر چاہیں، تو فدیہ لے لیں۔ اس شرط پر کہ پھر اگلے سال ان میں سے اتنی ہی تعداد میں لوگ قتل کیے جائیں گے۔ ان لوگوں نے کہا: ہم فدیہ لے لیتے ہیں، تو پھر ہم میں سے اتنی ہی تعداد میں لوگ قتل کیے گئے۔