کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس بات کی خبر کہ جنگ کے اہل میں شامل عورتیں اور بچے اگر لڑیں تو انہیں مارا جائے گا۔
حدیث نمبر: 4789
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الْمُرَقَّعِ بْنِ صَيْفِيٍّ ، عَنْ جَدِّهِ رِيَاحِ بْنِ الرَّبِيعِ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ وَعَلَى مُقَدِّمَةِ النَّاسِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، فَإِذَا امْرَأَةٌ مَقْتُولَةٌ عَلَى الطَّرِيقِ ، فَجَعَلُوا يَتَعَجَّبُونَ مِنْ خَلْقِهَا قَدْ أَصَابَتْهَا الْمُقَدِّمَةُ ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَوَقَفَ عَلَيْهَا ، فَقَالَ : " هَاهْ مَا كَانَتْ هَذِهِ تُقَاتِلُ ، ثُمَّ قَالَ : أَدْرِكْ خَالِدًا ، فَلا تَقْتُلُوا ذُرِّيَّةً وَلا عَسِيفًا " .
سیدنا ریاح بن ربیع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک نجگ میں شریک ہوئے۔ مقدمۃالجیش کے امیر سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ تھے راستے میں ایک مقتول عورت ملی تو لوگ اس پر حیرانگی کا اظہار کرنے لگے کہ مقدمۃالجیش کے لوگوں نے اسے قتل کر دیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب وہاں پہنچے اس عورت کے پاس ٹھہر گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ تو جنگ میں حصہ نہیں لیتی تھی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا۔ خالد کے پاس جاؤ (اور اسے یہ پیغام پہنچاؤ) تم بچوں اور مزدوروں (غیر جنگجو افراد) کو قتل نہ کرو۔