کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس سبب کا بیان جس کی بنا پر قیدی اور لڑنے والے میں فرق کیا گیا
حدیث نمبر: 4783
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنَيْدِ بِبُسْتَ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْقُرَظِيِّ ، قَالَ : " كُنْتُ أَوَّلَ مَنْ حَكَمَ فِيهِمْ سَعْدٌ ، فَجِيءَ بِي وَأَنَا أَرَى أَنَّهُ سَيَقْتُلُنِي ، فَكَشَفُوا عَنْ عَانَتِي ، فَوَجَدُونِي لَمْ أُنْبِتْ ، فَجَعَلُونِي فِي السَّبْيِ " .
عطیہ قرظی بیان کرتے ہیں: میں وہ پہلا شخص ہوں جس کے بارے میں سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے فیصلہ دیا تھا مجھے لایا گیا میں، تو سمجھ رہا تھا کہ وہ لوگ مجھے قتل کر دیں گے لیکن جب انہوں نے میرے زیر ناف حصے کی تحقیق کی تو مجھے ایسی حالت میں پایا گیا کہ میرے زیر ناف بال نہیں آگے تھے تو انہوں نے مجھے قیدیوں میں شامل کر لیا تھا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4783
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4763»