کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - دیہات اور مکانات کو گھیرنے (حصار) اور بغیر فتح کے بند رکھنے کی جوازیت کا ذکر
حدیث نمبر: 4779
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : حَاصَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ الطَّائِفِ ، فَلَمْ يَنَلْ مِنْهُمْ شَيْئًا ، فَقَالَ : إِنَّا قَافِلُونَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ، فَقَالَ أَصْحَابُهُ : نَرْجِعُ وَلَمْ نَفْتَحْ ؟ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اغْدُوا عَلَى الْقِتَالِ ، فَغَدَوْا عَلَيْهِ " ، فَأَصَابَهُمْ جِرَاحٌ ، فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا ، فَأَعْجَبَهُمْ ذَلِكَ ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل طائف کا محاصرہ کیا ہوا تھا، لیکن انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو ہم (کل) روانہ ہو جائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے عرض کی: کیا ہم فتح حاصل کیے بغیر روانہ ہو جائیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کل پھر تم حملہ کر لینا۔ ان لوگوں نے ان پر حملہ کیا تو ان میں سے بہت سے لوگ زخمی ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کل ہم روانہ ہو جائیں گے تو لوگوں کو یہ بات اچھی لگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیئے۔