کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - صفوں کے درمیان اپنے گھوڑے پر غرور و شکوہ کے ساتھ نمودار ہونا مستحب ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔
حدیث نمبر: 4762
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، قَالا : حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ ابْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " مِنَ الْغَيْرَةِ مَا يُبْغِضُ اللَّهُ ، وَمِنْهَا مَا يُحِبُّ اللَّهُ ، وَمِنَ الْخُيَلاءِ مَا يُحِبُّ اللَّهُ ، وَمِنْهَا مَا يُبْغِضُ اللَّهُ ، فَالْغَيْرَةُ الَّتِي يُحِبُّ اللَّهُ الْغَيْرَةُ فِي الدِّينِ ، وَالْغَيْرَةُ الَّتِي يُبْغِضُ اللَّهُ الْغَيْرَةُ فِي غَيْرِ دِينِهِ ، وَالْخُيَلاءُ الَّذِي يُحِبُّ اللَّهُ اخْتِيَالُ الرَّجُلِ بِنَفْسِهِ عِنْدَ الْقِتَالِ وَعِنْدَ الصَّدَقَةِ ، وَالاخْتِيَالُ الَّذِي يُبْغِضُ اللَّهُ الاخْتِيَالُ فِي الْبَاطِلِ " .
سیدنا جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ایک قسم کا غصہ وہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے اور ایک قسم کا غصہ وہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے۔ ایک قسم کا فخر کا اظہار وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے ایک قسم کا وہ ہے جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے وہ غصہ جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے وہ دینی معاملات میں غصہ ہے۔ وہ غصہ جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے وہ دین کے علاوہ کے معاملات میں غصہ ہے اور وہ فخر جسے اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے وہ یہ ہے: آدمی لڑائی کے وقت اپنے اوپر فخر کرے اور صدقہ کرتے وقت فخر کرے اور وہ فخر جسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے وہ باطل کے بارے میں فخر ہے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4762
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «صحيح أبي داود» (2388)، «الإرواء»، وقد تقدم نحوه برقم (295). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن لغيره
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4742»