کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - امام کے لیے مستحب ہے کہ جب وہ دشمنوں سے لڑنے کا عزم کرے تو اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرے۔
حدیث نمبر: 4758
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ صُهَيْبٍ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى أَيَّامَ حُنَيْنٍ هَمَسَ شَيْئًا ، فَقِيلَ لَهُ : إِنَّكَ تَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَفْعَلُهُ ، قَالَ : أَقُولُ : " اللَّهُمَّ بِكَ أُحَاوِلُ ، وَبِكَ أُصَاوِلُ ، وَبِكَ أُقَاتِلُ " .
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ حنین کے موقع پر جب نماز ادا کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پست آواز میں کچھ کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسا کام کیا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے نہیں کیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں یہ پڑھ رہا تھا۔ ” اے اللہ میں تیری مدد کے ساتھ مقابلہ کرتا ہوں (لڑائی میں) کود پڑتا ہوں اور تیری مدد کے ساتھ جنگ کرتا ہوں۔ “