کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی نیت کہ وہ اس قسم کی سرِیّہ سے خود تخلف نہ کریں
حدیث نمبر: 4737
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَوْلا أَنْ أَشُقَّ عَلَى الْمُسْلِمِينَ ، مَا قَعَدْتُ خَلْفَ سَرِيَّةٍ تَغْزُو فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَبَدًا ، وَلَكِنْ لا أَجِدُ سَعَةً فَأَحْمِلُهُمْ ، وَلا يَجِدُونَ سَعَةً فَيَخْرُجُونَ ، وَيَشُقُّ عَلَيْهِمْ أَنْ يَتَخَلَّفُوا بَعْدِي ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي أَغْزُو فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأُقْتَلُ ، ثُمَّ أَحْيَا فَأُقْتَلُ ، ثُمَّ أَحْيَا فَأُقْتَلُ " ، قَالَ ذَلِكَ ثَلاثًا .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ میں مسلمانوں کو مشقت کا شکار کر دوں گا تو میں اللہ کی راہ میں ہونے والی کسی بھی جنگ میں کبھی بھی پیچھے نہ رہتا، لیکن میرے پاس اتنی گنجائش نہیں ہے میں سب لوگوں کو سواریاں فراہم کروں اور ان سب لوگوں کے پاس بھی اتنی گنجائش نہیں ہے یہ لوگ روانہ ہو جائیں اور ان کے لیے یہ بات بھی گراں ہے وہ مجھ سے پیچھے رہ جائیں۔ اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے مجھے یہ بات پسند ہے میں اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لوں۔ مجھے شہید کر دیا جائے پھر مجھے زندہ کیا جائے پھر مجھے شہید کیا جائے پھر مجھے زندہ کیا جائے پھر مجھے شہید کیا جائے۔ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار ارشاد فرمائی۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4737
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4717»