کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ دابہ کے مالک کو اس پر سوار ہونے کا پہلا حق ہے
حدیث نمبر: 4735
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُكْرَمُ بْنُ خَالِدٍ الْبِرْتِيُّ بِبَغْدَادَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَا هُوَ يَمْشِي ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ عَلَى حِمَارٍ : ارْكَبْ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَتَأَخَّرَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَاحِبُ الدَّابَّةِ أَحَقُّ بِصَدْرِهَا إِلا أَنْ تَجْعَلَهَا لِي " ، قَالَ : فَجَعَلَهُ لَهُ ، فَرَكِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے جا رہے تھے۔ گدھے پر سوار ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سوار ہو جائیں۔ وہ خود پیچھے ہٹ گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جانور کا مالک آگے بیٹھنے کا زیادہ حقدار ہوتا ہے اگر تو تم میرے لیے (آگے والا حصہ) دیتے ہو تو حکم مختلف ہے راوی کہتے ہیں تو اس نے (آگے والا حصہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مخصوص کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہو گئے۔