کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: خروج اور جہاد کا طریقہ کا بیان - لڑکوں کا غزوے میں جا کر غزاة کی خدمت کرنا جائز ہونا
حدیث نمبر: 4725
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الإِسْكَنْدَرَانِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لأَبِي طَلْحَةَ : " الْتَمِسْ لِي غُلامًا مِنْ غِلْمَانِكُمْ يَخْدُمُنِي حَتَّى آتِي خَيْبَرَ " ، فَخَرَجَ بِي أَبُو طَلْحَةَ مُرْدِفِي وَأَنَا غُلامٌ رَاهَقْتُ الْحُلُمَ ، فَكُنْتُ أَخْدُمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذَا نَزَلَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اپنے لڑکوں میں سے میرے لیے کوئی لڑکا لے کر آؤ جو میری خدمت کیا کرے جب تک میں خیبر نہیں پہنچ جاتا (سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ مجھے اپنے پیچھے سوار کر کے لے گئے۔ میں ان دنوں لڑکا تھا اور بالغ ہونے کے قریب تھا تو جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں پڑاؤ کیا تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتا رہا۔