کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فرضِ جہاد کا بیان - اس خبر المدحض کا بیان جو اس قول کو باطل کرتا ہے کہ فرضِ جہاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ گزارنے کے بعد ہوا
حدیث نمبر: 4710
أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَرَّكِينَ بِدِمَشْقَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : " لَمَّا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : أَخْرَجُوا نَبِيَّهُمْ ، إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ لَيَهْلِكُنَّ ، فَنَزَلَتْ : أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ سورة الحج آية 39 ، قَالَ : فَعَرَفْتُ أَنَّهُ سَتَكُونُ ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَهِيَ أَوَّلُ آيَةٍ نَزَلَتْ فِي الْقِتَالِ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے نکلے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ان لوگوں نے اپنے نبی کو نکال دیا ہے بے شک ہم اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہیں۔ بے شک ہم نے اسی کی طرف لوٹ کر جاتا ہے یہ لوگ ضرور ہلاکت کا شکار ہوں گے تو یہ آیت نازل ہوئی۔ ” وہ لوگ جن کے ساتھ جنگ کی جاتی ہے انہیں اس بات کی اجازت دی گئی ہے اس کی وجہ یہ ہے: ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے بے شک اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرنے پر قدرت رکھتا ہے۔ “ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو مجھے اندازہ ہو گیا کہ عنقریب ایسا ہو گا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ وہ پہلی آیت ہے، جو جنگ کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔