کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فرضِ جہاد کا بیان - دشمنِ اللہ کافروں سے جنگ کے لیے قوت کی تیاری کا حکم خصوصاً تیراندازی کے سامان و اسباب تیار رکھنے کا ذکر
حدیث نمبر: 4709
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ ثُمَامَةَ بْنِ شُفَيٍّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ الْجُهَنِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ سورة الأنفال آية 60 ، أَلا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ ، أَلا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ ، أَلا إِنَّ الْقُوَّةَ الرَّمْيُ " .
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ” تم لوگ اپنی استطاعت کے مطابق ان کے لیے قوت تیار کرو۔ “ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا) خبردار قوت سے مراد تیراندازی ہے۔ خبردار قوت سے مراد تیراندازی ہے خبردار قوت سے مراد تیراندازی ہے۔