کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رمی کا بیان - ان نشانہ بازوں کے نام جن سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا
حدیث نمبر: 4695
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى الزَّمِنُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَسْلَمُ يَرْمُونَ ، فَقَالَ : " ارْمُوا بَنِي إِِسْمَاعِيلَ ، فَإِِنَّ أَبَاكُمْ كَانَ رَامِيًا . وَارْمُوا وَأَنَا مَعَ ابْنِ الأَدْرَعِ " ، فَأَمْسَكَ الْقَوْمُ قِسِيَّهُمْ ، وَقَالُوا : مَنْ كُنْتَ مَعَهُ غَلَبَ . قَالَ : " ارْمُوا وَأَنَا مَعَكُمْ كُلُّكُمْ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔ اسلم قبیلے کے لوگ تیراندازی کر رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اسماعیل کی اولاد! تم تیراندازی کرو تمہارے جدامجد تیرانداز تھے تم لوگ تیراندازی کرو اور میں ابن ادرع کے ساتھ ہوں تو لوگوں نے اپنی کمانیں روک لیں۔ لوگوں نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس کے ساتھ ہیں وہ غالب آ جائے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم تیراندازی کرو میں تم سب کے ساتھ ہوں۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4695
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» -أيضا-. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4675»