کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: گھوڑوں کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ گھوڑوں پر گدھوں کے ملاپ سے روکا گیا ہے کیونکہ یہ جاہلوں کا کام ہے
حدیث نمبر: 4682
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَيْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : أُهْدِيَتْ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَغْلَةٌ فَأَعْجَبَتْهُ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَوْ أَنْزَيْنَا الْحُمُرَ عَلَى خَيْلِنَا فَجَاءَتْ مِثْلَ هَذِهِ ، فَقَالَ : " إِِنَّمَا يَفْعَلُ ذَلِكَ الَّذِينَ لا يَعْلَمُونَ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : الَّذِينَ لا يَعْلَمُونَ النَّهْيَ عَنْهُ .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خچر تحفے کے طور پر پیش کیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ پسند آیا ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اگر آپ ہمیں خچروں کی افزائش نسل کی اجازت دیں تو اس طرح کے اور بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کام وہ لوگ کریں گے جو علم نہیں رکھتے۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس سے مراد یہ ہے: جو لوگ اس بارے میں ممانعت کا علم نہیں رکھتے۔