کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: گھوڑوں کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو شخص اپنے گھوڑے کو اچھی تربیت دے اور اسے تیار کرے، اللہ تعالیٰ اسے ستر گھوڑوں کے اجر کے برابر ثواب دیتا ہے اگر وہ راہِ خدا میں استعمال ہوں
حدیث نمبر: 4679
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ بِحِمْصَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمَذْحِجِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْهَوْزَنِيِّ ، عَنْ أَبِي كَبْشَةَ الأَنْمَارِيِّ ، أَنَّهُ أَتَاهُ فَقَالَ : أَطْرِقْنِي فَرَسَكَ ، فَإِِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ أَطْرَقَ فَرَسًا فَعَقَبَ لَهُ الْفَرَسُ ، كَانَ لَهُ كَأَجْرِ سَبْعِينَ فَرَسًا حُمِلَ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَإِِنْ لَمْ تُعْقِبْ كَانَ لَهُ كَأَجْرِ فَرَسٍ حُمِلَ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " .
ابوعامر ہوزنی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوکبشہ انماری رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور بولے: تم اپنا گھوڑا مجھے جفتی کے لیے دو، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، جو شخص گھوڑا جفتی کے لیے دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں گھوڑا پیدا ہوتا ہے تو اس شخص کو ایسے ستر گھوڑوں کا اجر و ثواب ملتا ہے جن پر (زین وغیرہ) اور اللہ کی راہ میں دیا گیا ہو اور اگر اس کے نتیجے میں گھوڑا پیدا نہیں ہوتا تو اسے ایک گھوڑے کو سامان وغیرہ لاد کر اللہ کی راہ میں دینے کا اجر ملتا ہے۔