کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: گھوڑوں کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ گھوڑوں پر خرچ کرنا صدقہ کے برابر ہے
حدیث نمبر: 4675
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، وَأَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَثَلُ الْمُنْفِقِ عَلَى الْخَيْلِ كَالْمُتَكَفِّفِ بِالصَّدَقَةِ " . فَقُلْنَا لِمَعْمَرٍ : مَا الْمُتَكَفِّفُ بِالصَّدَقَةِ ؟ قَالَ : الَّذِي يُعْطَى بِكَفَّيْهِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” گھوڑے پر خرچ کرنے والے کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے جو صدقہ کرنے کیلئے مٹھی میں (کوئی چیز رکھتا ہے) “ راوی کہتے ہیں: ہم نے معمر سے دریافت کیا: صدقے کو مٹھی میں رکھنے سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا: اس سے مراد یہ ہے: وہ اپنے ہاتھ کے ذریعے صدقہ دیتا ہے۔