کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: گھوڑوں کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں گھوڑے رکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرماتا ہے
حدیث نمبر: 4674
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ زِيَادٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا كَبْشَةَ صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ وَأَهْلُهَا مُعَانُونَ عَلَيْهَا ، وَالْمُنْفِقُ عَلَيْهَا كَالْبَاسِطِ يَدَهُ بِالصَّدَقَةِ " .
سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک بھلائی رکھ دی گئی ہے اور ان کے مالکان کی مدد کی جاتی ہے اور گھوڑے پر خرچ کرنے والے کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے جو صدقہ کرنے کیلئے اپنا ہاتھ بڑھاتا ہے۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب السير / حدیث: 4674
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 160). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 4655»