کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: گھوڑوں کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ گھوڑے پالنے کا یہ فضیلت والا ثواب صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو اللہ کے لیے خالص نیت سے پالیں، نہ کہ دکھاوے، شہرت یا کسی دنیاوی مقصد کے لیے
حدیث نمبر: 4673
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا طَلْحَةُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ سَعِيدًا الْمَقْبُرِيَّ ، يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنِ احْتَبَسَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِِيمَانًا بِاللَّهِ وَتَصْدِيقًا لِمَوْعُودِهِ ، كَانَ شِبَعُهُ وَرِيُّهُ وَرَوْثُهُ حَسَنَاتٍ فِي مِيزَانِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہوئے اس کے وعدے کی تصدیق کرتے ہوئے ثواب کی امید رکھتے ہوئے اللہ کی راہ میں گھوڑا باندھتا ہے تو اس گھوڑے کا کھانا اس کا پینا اس کا لید کرنا قیامت کے دن اس شخص کے نامہ اعمال میں نیکیوں کے طور پر ہوں گے۔ “