کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب شہادت کی فضیلت - اس بیان کا ذکر کہ شہید قیامت کے دن اپنے خاندان کے ستر افراد کے لیے شفاعت کرے گا
حدیث نمبر: 4660
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمُعَدَّلُ بِالْفُسْطَاطِ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ رَبَاحٍ الذِّمَارِيُّ ، عَنْ نِمْرَانَ بْنِ عُتْبَةَ الذِّمَارِيِّ ، قَالَ : دَخَلْنَا عَلَى أُمِّ الدَّرْدَاءِ وَنَحْنُ أَيْتَامٌ صِغَارٌ ، فَمَسَحَتْ رُؤُوسَنَا ، وَقَالَتْ : أَبْشِرُوا يَا بَنِيَّ ، فَإِِنِّي أرجو أَنْ تَكُونُوا فِي شَفَاعَةِ أَبِيكُمْ ، فَإِِنِّي سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " الشَّهِيدُ يَشْفَعُ فِي سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ بَيْتِهِ " .
نمران بن عقبہ ذماری بیان کرتے ہیں: ہم سیدہ ام درداء رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم اس وقت یتیم اور کم سن تھے انہوں نے ہمارے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: اے میرے بچو تمہیں خوش خبری ہو کیونکہ مجھے یہ امید ہے تمہیں تمہارے والد کی شفاعت نصیب ہو گی میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ کہتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” شہید اپنے گھر والوں میں سے ستر افراد کی شفاعت کرے گا۔ “