کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کی فضیلت - اس خبر کا ذکر جو ان لوگوں کے قول کو رد کرتی ہے جنہوں نے گمان کیا کہ أعمش رحمہ اللہ نے یہ حدیث شیبانی رحمہ اللہ سے نہیں سنی
حدیث نمبر: 4650
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ بِنَسَا ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ الْعَسْكَرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الأَنْصَارِيِّ ، أَنّ رَجُلا تَصَدَّقَ بِنَاقَةٍ مَخْطُومَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَتَأْتِيَنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِسَبْعِ مِائَةِ نَاقَةٍ مَخْطُومَةٍ " .
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اللہ کی راہ میں نکیل والی ایک اونٹنی صدقہ کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ قیامت کے دن سات سو نکیل والی اونٹنیاں لے کر آئے گی۔